مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام سید حسن خمینی بھی موجود تھے.
آپ کا تبصرہ